گوجرانوالہ۔
03جولائی 2020 عید صفائی آپریشن،8ہزار5سو ٹن سے زائدقربانی کے جانورو ں کی آلائشیں ڈمپنگ سائٹ پر منتقل،اڑھائی سوسے زائد شہری شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا،گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عید صفائی آپریشن کے اصل ہیروز سینٹری ورکرز کی محنت کی بدولت عید قربان کے مقدس تہوار پر صاف ستھرا گوجرانوالہ کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملی:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف
عید الاضحی صفائی آپریشن کو شہری وسماجی حلقوں سمیت عوامی نمائندوں،سرکاری اداروں اور افسران و سربراہان کی طرف سے بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کے لیے ضلعی انتظامیہ،جی ڈبلیو ایم سی کی طرف سے صفائی ستھرائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سے عتیق الرحمن،سینئر منیجر آپریشنز عامر مشتاق،جی ڈبلیو ایم سی ٹیم سمیت فیلڈ افسران و عملہ کو بہترین اقدامات پر مبارکباد دی۔
گذشتہ سال کی نسبت امسال گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جائے تو 2019میں عید کے تینوں روز میں مجموعی طور پر 5289ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ شہر سے اُٹھایا، ڈمپنگ سائٹ پر منتقل اور ڈمپ کیا گیاجبکہ امسال 2020میں عید کے تین روزمجموعی طور پر 8ہزار 5سو61ٹن آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ پر منتقل اور ڈمپ کیا گیا جو کہ گذشہ سال کی نسبت بہت بہتر ہے۔امسال شہر میں مختلف مقامات پر 7ٹرانسفر اسٹیشنز قائم کیے گئے،جبکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے 3کیمپ لگائے گئے اس کے علاوہ جی ڈبلیو ایم سی اور کرایہ پر حاصل کی گئی 363گاڑیاں عیدصفائی آپریشن میں بروئے کار لائی گئیں اورصفائی آپریشن میں 2300 سینیٹری ورکرز و عملہ نے حصہ لیاجس کی بدولت عیدالاضحی کے موقع پر گوجرانوالہ شہر کو صاف ستھرا ربنانے میں مدد ملی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر متعلقہ افسران اور اس صفائی آپریشن کے اصل ہیروز “سینیٹری ورکرز “کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے کے جذبے اور ان تھک محنت پر انہیں شاباش دی اور کہا کہ ضلع میں صفائی کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا کریڈٹ انہی ورکرز کو جاتا ہے۔
Load/Hide Comments