گوجرانوالہ میں اینٹ گروپ کی سیریل کلنگ جاری بیس روز میں تین خواتین سمیت پانچ افراد قتل،قاتل گروپ چھت پہ سونے والوں کو نشانہ بناتاہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تمام واقعات تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ ایکس بلاک،کشمیرروڈ مہربرکت والامیں پیش آئے جہاں پہ اینٹ گروپ کے قاتل چھت پہ سوئے افرادکو جنکی عمریں 50 سال یا اس سے زائدکی ہیں انکو نشانہ بناتاہے سراورچہرے پہ اینٹوں کے وارکرکے بے دردی سے قتل کردیتاہے اب تک تین خواتین دو مرد نشانہ بن چکے ہیں جبکہ اسی تھانہ کا شفیق اے ایس آئی بھی بمشکل بچاہے اس حوالہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیاہے لوگ چھتوں پہ سوناچھوڑگئے ہیں جبکہ پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے انکا کہناہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چیک کیاجارہاہے کوئی چیز سامنے نہ آسکی ہے پولیس نے مقدمات تو درج کیے ہیں مگرملزمان نہ پکڑسکے ہیں پولیس کے مطابق جو زخمی ہیں انہوں نے بھی اندھیرے کے باعث حملہ آورکو نہ دیکھاہے تاہم کوشش جاری ہیں۔
ویڈیو دیکھیں