گوجرانوالہ۔
مختلف وارداتوں میں تین افراد کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس نے تھانہ صدر اور تھانہ فیروزوالہ کے علاقوں میں ہونے والی قتل کی وارداتوں میں ملوث دو خواتین سمیت دس افراد کو گرفتارکر لیا
گرفتار ملزمان میں سدرہ بی بی،عمیرہ بی بی،ریحان،رفاقت،رحمن،نعیم، خادم حسین،الیاس،فیصل اور عبدالرحمن شامل ہیں
ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ملزم ریحان نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بلوچستان کے رہائشی منظور حسین عیسی کو قتل کیا تھا خادم حسین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اپنے دوست امیر شہزاد کو قتل کیا تھا
عمیرہ بی بی نے اپنے آشنا سے مل کر اپنے خاوند رب نواز کو قتل کیا تھا
ویڈیو دیکھیں
Load/Hide Comments