گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جشن آ زادی کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں ،مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچم ،جھنڈیوں اور بیجز سمیت دیگر اشیا کی خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ دکانداروں کی جانب سے ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ بازاروں،مارکیٹوں کے علاوہ شاہراہوں اور گلی محلوں میں سجے عارضی سٹالوں پر اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت کی جارہی ہیں ، بازاروں میں قومی پرچم کی قیمت سائز کے حساب سے 300سے 2500روپے تک ہے جبکہ جھنڈیاں فی پیکٹ 80روپے اور بیجز 25روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں جھنڈے ،بیجز اور دوسری اشیا پیچھے سے ہی مہنگی مل رہی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments