گوجرانوالہ ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سنئیر راہنما عابد کھوکھر ایڈووکیٹ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق سنئیر ممبربارعابدکھوکھرایڈوکیٹ چند روز قبل گلی کراچی بیکری والی سیالکوٹ روڈ سے سیشن کورٹ روڈ کراس کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار نے ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا گزشتہ روز حالت زیادہ بگڑنے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے عابد کھوکھر کا شمار شہر کے سنئیر وکلاء میں ہوتا تھا مرحوم کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں تاجروں صنعتکاروں اور شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی
Load/Hide Comments