وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
لوکی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک تھی جو کہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے۔
لوکی وٹامن سی ، کے ، اے ، ای ، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
لوکی کا جوس بنانے کا طریقہ
250 سے 300 گرام کی لوکی لیں اور اسے اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد چھلکے چھیل لیں کر سبزی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ان ٹکڑوں کو بلینڈر میں ڈال دیں جس کے بعد پودینے کے 5 سے 6 پتوں کا اضافہ کریں جبکہ کچھ مقدار میں پانی کو بھی شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
جوس بن جائے تو اس میں ایک چمچ زیرہ پاﺅڈر، دو چمچ سیاہ مرچ پاﺅڈر اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے مکس کرکے پی لیں۔
لوکی کھانے اور اس کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد:
1: گرمی کا توڑ:
لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے ، خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے، معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے جبکہ جگر کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے ، گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے، گرمی دانوں ، ایکنی اور السر سے بچاؤ کے لیے لاکی کا جوس نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔
2: وزن کم کرنے میں معاون
وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے ، یہ وہ واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائیٹنگ کے اثرات نہیں آتے بلکہ معدے کی صحت بہتر ہونے کے سبب چہرہ مزید کھِل اٹھتا ہے۔
لوکی کا جوس یا اسے سلاد کی صورت میں استعمال کرنے سے حیرت انگیز طور پر دنوں میں وزن میں کمی آتی ہے کیوں کہ اس میں صفر کیلوری اور بے شمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں ۔
3: بہتر نیند کے لیے مددگار
اگر آپ بے خوابی کے شکار ہیں تو لوکی کے جوس میں تلوں کے تیل کو مکس کرکے پینا عادت بنالیں، جس سے نیند کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔
4: نظام ہاضمہ بہتر بنائے اور قبض دور کرے
لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں اکثر کھانے کے بعد سینہ جلنے لگتا ہے، ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے، نظام ہاضمہ کی کاکردگی درست ہوتی ہے۔
5: جگر کا ورم کم کرے
لوکی کا جوس جگر کے ورم کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
6: کیلوریز گھٹائے
صفر کیلوریز پائے جانے کے سبب لوکی کے جوس کے استعمال سے بغیر کسی اضافی کیلوریز کے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے جس سے مزید کچھ کھانے کی طلب ختم ہو جاتی ہے اور وزن کنٹرول رہتا ہے ۔
Load/Hide Comments