گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب پرزما مال جی ٹی روڈ پر سپینش چین کانڈس نے 14 اگست کو افتتاح کا اعلان کر دیا ہے condis سپر سٹور گوجرانوالہ کے شہریوں کے لئے ایک بڑا اضافہ ہے جہاں ایک چھت تلے ضرورت کی تمام اشیا شہریوں کو میسر ہونگی بڑے سٹور کا افتتاح سپین کے ایمبیسیڈر کریں گے چیف ایگزیکٹو کانڈس سپر چوہدری امانت حسین مہر نے جی نیوز کو بتایا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے ذوق کو مد نظر رکھنے ہوئے یہاں اس سٹور کا آغاز کیا گیا ہے جہاں ضرورت کی تمام اشیاء ایک چھت تلے شہریوں کو میسر ہونگی مناسب قیمتوں میں بہترین کوالٹی کی اشیاء گوجرانوالہ کے شہریوں کو مہیا کی جائیں گی جس میں گراسری ،کپڑے ،کھلونے ،برتن،سپورٹس ،گارمنس ،جیولری کاسمیٹکس الیکٹرانکس،میک اپ،شوز
بیکری، سبزی ،فروٹ،اور ضرورت کی دیگر اشیاء اور فوڈ کی بڑی ورائٹی دستیاب ہو گی چوہدری امانت حسین مہر نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان میں 2021 تک 200 سے زائد کانڈس کی برانچز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے انکا کہنا تھا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
چیف ایگزیکٹیو چوہدری امانت حسین مہر
ڈائریکٹر ایکسپینشن عدنان امین نے بتایا کہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کانڈس کی چین کے آغاز کے لئے کام تیزی سے جاری ہے انکا کہنا تھا کہ کانڈس گوجرانوالہ کے لئے ایک بڑا اضافہ ہو گا اب یہاں کےشہریوں کو لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی انکو ایک چھت تلے ضرورت کی ہر چیز میسر ہوگی گوجرانوالہ میں کانڈس کا آغاز شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے آزادی کی خوشی کے دن سے کانڈس کا آغاز بھی شہریوں کے لئے ایک بڑی خوشی ثابت ہو گا وسیع پارکنگ بہترین ماحول شہریوں کو میسر آئے گا
ڈائریکٹر ایکسپینشن عدنان امین
کانڈس ہائپر مارکیٹ کے آغاز کو گوجرانوالہ کے شہریوں نے خوش آئیند قرار دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ معیاری سٹور کی یہاں اشد ضرورت تھی جسے پورا کر دیا گیا ہے