گوجرانوالہ کے رہائشی سپین میں 3نوجوان پراسرار طور پر ہلاک

سپین میں گوجرانوالہ کے تین افراد جھلس کر جاں بحق…
سپین کے شہر بارسلونا کے معروف سیاحتی مقام بارسلونیتا کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے تین پاکستانی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں کزن اور انکا تعلق گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے علاقے جاجوکی سے ہے،،آگ سے جھلس کر مرنے والوں میں سرفراز احمدولد محمد علیم خاں،ابوسفیان ولد تنویر خاں،محمد مظہر ولد سلیم خاں شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد گوجرانوالہ سے غیرقانونی طور پر زمینی راستوں کے ذریعے یورپ پہنچے تھے،بارسلونا کی مقامی اخبار کے مطابق رہائشی عمارت کو آگ سائیکلوں کی بیٹریز کو چارج کرنے والے سوئچ شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی،سیاحوں کو سیر کرانے والے سائیکلوں کی بیٹریوں کو رات کے وقت چارجنگ پر لگا دیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں