پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا نے پھر سے زور پکڑنا شروع کر دیا

ملک بھر میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 6 اموات اور 670 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وبا سے اب تک چھ ہزار 162 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے کورونا سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16248 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 66 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 717 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔
سندھ میں1 لاکھ 25 ہزار 904 کورونا کیس، پنجاب میں 95391، خیبرپختونخوا 35153 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 15378 کورونا مریض، گلگت بلتستان 2486، بلوچستان میں 12224 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ آزادکشمیر میں کورونا کے 2181 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6168 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 2317، پنجاب 2182مریض جاں بحق ہو چکے ہیں خیبرپختونخوا 1238، اسلام آباد میں 173 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں۔ بلوچستان 138، گلگت بلتستان میں کورونا کے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 141 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں