محرم الحرام کاچاند نظر آ گیا۔ یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے دفتر میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں محرم الحرام 1442ھ کے رویت سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک کے مختلف مقامات سے چاند کی شہادتیں موصول کی گئیں۔ کراچی، بٹل، مانسہرہ، گلگت، سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور کئی شہروں سے کثیر تعداد میں شہادتیں موصول ہوئیں۔
لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام 1442ھ جمعہ 21 اگست کو ہوگی اور یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔