اگر نواز، شہباز نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ چینی اورآٹا چوروں کوعمران خان نے چارٹرجہازمیں بٹھا کراین آراودے کرفرارکرایا ،چینی110روپے میں مل رہی ہے، روزاجلاس بلا کرکہتے ہیں نوازشریف کوواپس بلارہے ہیں، اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانونی طریقے سے پنجاب حکومت کی اجازت سے گئے،ناکامی،کرپشن سے نظرہٹانے کے لیے نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں،جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگررپورٹس پرشبہ ہے تومیڈیکل بورڈ،وزیروں کوجیلوں میں ڈالیں۔ عثمان بزدار، ڈاکٹریاسمین راشد کوعبرت کا نشان بنائیں۔ ہم سے سوال پوچھنے کے بجائے اپنے لوگوں سے پوچھیں، ہم سے سوال نہ پوچھیں نہ ہم جواب دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روز ڈگڈگی بجانے کے بجائے عوام کوروزگاردیں، پچھلے ماہ نوازشریف کی رپورٹس جمع کرائی گئی، خارجہ پالیسی،اکانومی سمیت سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز ضمانتی، نواز شریف کو واپس لانا ان کی ذمہ داری ہے: مشیر داخلہ شہزاد اکبر

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کوشش کررہی ہے اے پی سی صرف گفتگوکرکے ختم نہ ہو، اے پی سی کی جلد تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کوگھربھیجنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو متنازع بنانے کی کوشش کی، کیوں ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ 23فاران فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا گیا، چیلنج کرتی ہوں بتائیں کس نے این آراومانگا، اگردم ہیں توعدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔ ہمیں مت بتائیں فیٹف قانون سازی پرکیا کرنا ہے،

انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ شہزاداکبرتقریریں کرنے سے پہلے وزیرخارجہ سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی نے فیٹف قانون سازی میں شہبازشریف کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پرخط لکھا۔ فیٹف میں ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس سے سیاسی مخالفین کونشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جوقانون ملک کی ترقی کے خلاف ہوگا ڈٹ کرآوازاٹھائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی،آٹا چوروں کوعمران نے چارٹرجہازمیں بٹھا کراین آراودے کرفرارکروایا۔ جھوٹ بولنا بند کریں، نوازشریف کی صحت پرسیاست کرتے ہیں، اگرنوازشریف،شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبا ل کا کہنا ہے نواز شریف کا علاج نان ایشو ہے جسے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایشو بنایا جا رہا ہے۔ اگر نواز شریف دھوکہ دیکر باہر گئے تو عمرا ن خان کو مستعفی ہو جانا چاہیے رپورٹ کر رہےہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ نو پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت لوگوں کی بیماری پر بھی سیاست کرتی ہے۔ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت خود وزیر اعظم نے دی۔ جس دن نواز شریف کے معالجین نے اجاز ت دی اسی دن وہ واپس آجائیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر بتائیں کس قانون کے تحت وزیر اعظم کے پاس این آر او دینےکااختیار ہے۔ جیل جانے کو تیار ہیں جھکیں گے نہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ فیٹف پر جہاں قومی مفاد کا سوال تھا ہم نے اس پر پی ٹی آئی والی سیاست نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں