العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس: نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ ساتھ ہی نیب کی نوازشریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر آخری سماعت 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔

نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے تھے۔ وڈیو سکینڈل آنے کے بعد جج محمد ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں