ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2100 روپے اور 1801 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر گھٹ کر1923ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔عالمی سطح پر قیمتیں گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں گوجرنوالہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1801 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے گر گئی اور 99794روپے ہوگئی۔اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1226روپے پر مستحکم رہی۔
Load/Hide Comments