وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قوم کسی نصب العین پر متحد ہو اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے آج یوم دفاع کے موقع پر ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم اپنے جنگی مشاہیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں 1965ء کی جنگ اب بھی یاد ہے جب ان کی عمر 13 سال تھی
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحاد کی اس مثال کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے جب پوری قوم عزم واستقلال کے ساتھ دشمن کے سامنے سینہ سپر ہو گئی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں آج کبھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔