قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ایک کارروائی کے دوران محکمۂ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیئے۔نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ وسیم محکمۂ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گریڈ 16 کا ملازم تھا جس کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری تھیں۔ملزم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کا کیش و پرائز بانڈز برآمد کیا گیا، نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کے خلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا۔
Load/Hide Comments