ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 22 اشیاء مہنگی، 6 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران دالیں، انڈے، آٹا، ایل پی جی، گڑ، گھی، تازہ دودھ اور دہی سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 13روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مونگ کی دال ساڑھے 13روپے، دال ماش 7 روپے 36 پیسے، دال چنا 2 روپے 62 پیسے اور دال مسور 1روپے75پیسے کلو مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے اور آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 14روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کا ساڑھے11 کلو کا گھریلو سلنڈر 8 روپے مہنگا ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن 6 روپے، ٹماٹر 5 روپے، آلو 69 پیسے، پیاز 28 پیسے اور چینی کی قیمت میں 33 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن میں چاول اور چائے کی پتی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں