مینڈک کے چمکنے کی کہانی۔دنیا کو حیران کر دیا۔

آپ نے مختلف رنگوں کے مینڈک تو ضرور دیکھے ہوں گے لیکن اندھیرے میں چمکنے والا مینڈک شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔جی ہاں سوشل میڈیا پر مینڈک کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک مینڈک دیوار پر چڑھنے کی کوشش کررہا ہے ، مگر تھوڑی دیر بعد ہی اس کا جسم چمکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔یہ کوئی اندھیرے میں چمکنے والا مینڈک نہیں ہے بلکہ اس کے روشن ہونے کی وجہ ایک جگنو ہے، جسے اُس نے نگل لیا ہے۔مینڈک کی ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ کہنے لگے کہ یہ مینڈک روزانہ رات اور دوپہر کے کھانے میں جگنو کو ہی اپنی خوراک بنا تا ہے۔کچھ صارفین نے تو اس مختصر کی ویڈیو کو دیکھ کر یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مینڈک اپنے ڈنر اور لنچ میں جگنو کا استعمال اس لیے کرتا ہے تاکہ اس کی وجہ سے اسے رات میں روشنی بھی مل سکے اور وہ آرام سے اپنا سفر مکمل کرسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں