پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس کی سطح 42 ہزار 504 ہے۔ جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 320 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔پی ایس ایس انڈیکس کی بلند ترین سطح 42554 جبکہ کم ترین 42234 رہی۔حصص بازارمیں آج 417 کمپنیوں کے 51 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 57 کروڑ روپے رہی۔کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 945 ارب روپے رہی۔
Load/Hide Comments