کھانسی ایک ایسی موسمی بیماری ہے جس کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ اپنی شدت اختیار کرتے ہوئے صحت کے بڑے مسائل پیدا کرسکتی ہے، کچھ گھریلو علاج آپ کو کھانسی سے قدرتی طور پر نمٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ کھانسی سے لڑنے کے لیے انناس کا رس ایک موثر طریقہ ہے اور آج ہم یہی جاننے کی کوشش کریں گے کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس علاج کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے۔انناس ایک ایسا پھل ہے جس کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے اور لگ بھگ ہر کوئی اس پھل کو کھانا پسند کرتا ہے۔ یہ بیماری سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہے۔ انناس آپ کے ہاضمے کے لیے بہت مفید ہے اور قوت مدافیت کو بھی بڑھاسکتا ہے۔انناس کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ یہ کھانسی اور سردی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ انناس کا رس کھانسی کے موثر علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انناس میں برومیلین نامی ایک انزائم موجود ہوتا ہے جس میں اینٹی سوزش کی مضبوط خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ الرجی سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔گُردوں کے مریضوں کیلئے 5 مفید غذائیںاعتدال میں انناس کے جوس کا استعمال آپ کو کھانسی اور سردی کی علامات سے نجات دلاتا ہےجبکہ مختلف مطالعات میں کھانسی کے لیے انناس کے رس کے فوائد بھی ثابت ہوئے ہیں۔کھانسی کےلیے انناس کا رس استعمال کرنے کے طریقے:انناس کا رس اور شہد:انناس کے جوس سے کھانسی کا علاجکھانسی کے لیے انناس کا رس استعمال کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔ یہ طریقہ کافی مشہور ہے اور اس میں صرف دو اجزاء شامل ہیں، انناس کا رس اور شہد۔ ایک چمچ شہد اور آدھا کپ گرم انناس کا جوس لیں۔ بہتر نتائج کے لیےاس مکسچر کو گرم پیئے۔ شہد اور انناس دونوں سکون بخش اثر چھوڑیں گے اور کھانسی کے علاج میں آپ کی مدد کریں گے۔انناس کا رس ، شہد ، نمک اور کالی مرچ:انناس کے جوس سے کھانسی کا علاج
آپ مؤثر کھانسی کا شربت تیار کرنے کے لیے ان اجزاء کا مرکب بھی بنا سکتے ہیں۔ ایک کپ انناس کا رس، آدھا چمچ شہد، ایک چُٹکی نمک اور ایک چُٹکی کالی مرچ لیں۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ اس مرکب کا ایک چوتھائی کپ دن میں تین بار پی لیں۔ اس کے علاوہ دن بھر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔انناس کے جوس سے کھانسی کا علاج
اگر انناس کے رس کے استعمال کے بعد آپ کو کسی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو اس کا استعمال روک دینا چاہیے اور کوشش کریں اسے زائد مقدار میں نہ پیئے۔غذائیت کے ماہرین کہتے ہیں کہ اضافی انناس کے رس / سپلیمنٹ سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ انناس کے رس کے زائد استعمال سے آپ کو معدے میں خلل، الرجک رد عمل اور دل کی شرح میں اضافہ جیسے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا آپ کو انناس کے رس کی مقدار کے بارے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔کھانسی پر قابو پانے کے دیگر طریقےانناس کے جوس سے کھانسی کا علاجادرک کی چائے لیں کیونکہ ادرک آپ کو کھانسی سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتا ہےمستقل بنیاد پر بھاپ لیں
دن میں کم سے کم دو بار نمکین پانی سے غرارے کریں
دن میں ایک یا دو بار سوپ پئیں
Load/Hide Comments