پنجاب بھرکی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 5 ماہ میں قیمت تقریباً 900 روپے فی من تک بڑھ گئی۔رواں سال پنجاب میں 2 کروڑ ٹن گندم کی پیداوار ہوئی۔ حکومت نے 40لاکھ ٹن گندم خریدلی تاہم اوپن مارکیٹ میں پھر بھی عدم دستيابی کی شکایت ہے۔گندم مہنگی ہونے پرتاجراورخریدار دونوں ہی پريشان ہيں۔فی من گندم کی قیمت بڑھنے کا اثر آٹے پر بھی ہوا ہے اورچکی کا آٹا سب سے زیادہ مہنگاہوا ہے اورقیمت76 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔فلارملزايسوسی ايشن کے مطابق اب تک 2 لاکھ ٹن غيرملکی گندم مارکيٹ ميں آئی ہے۔پاکستان ميں اس وقت آٹے کی قيمت کم کرنےکےليےمزيد18 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments