دشمن کےعزائم خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سےآگاہ ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے موقع پر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کےقریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور جدید ترین چینی ساختہ ٹینک وی ٹی فور کا مظاہرہ دیکھا اور وی ٹی فور کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فورکی پروٹیکشن اورفائرنگ کی صلاحیت کاکوئی ثانی نہیں۔ وی ٹی فورکاموزانہ کسی بھی جدیدترین ٹینک کےساتھ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اورشانداراضافہ ہوا ہے، سٹرائیک کورجنگ میں فیصلہ کن کردار کے حامل ہے، ملک دشمن کے لیے خطرے کی علامت ہے، آرمڈکور میں جدید ترین ٹینکس کی شمولیت ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہے۔ ہم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں