وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحا مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، افغانستان سےغیرملکی افواج کا عجلت میں انخلاء غیردانش مندانہ ہوگا۔امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن ممکن ہے، اس وقت افغانستان اور خطے کے لیےامید کا سنہری موقع ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان آپس میں جغرافیہ، ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں،جب تک افغانوں بہن بھائیوں کوامن و سکون نصیب نہیں ہوگا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کرسکتا۔
Load/Hide Comments