توشہ خانہ ریفرنس:‌ احتساب عدالت کا نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیدیا۔ نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی تھی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے سابق وزیراعظم کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیب نے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کیا تھا جو احتساب عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بنک اکاونٹس سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تھا۔ نیب نے اکٹھی کی گئی تفصیلات ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ، نجی بنک، شیخوپورہ اورمری انتظامیہ سے مانگی تھیں۔ سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1550 کنال سے زائد زرعی اراضی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر ، دو ٹریکٹرزکا بھی ریکادڈ حاصل کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی بنک میں سابق وزیراعظم کے نام ملکی اور غیر ملکی اکاونٹ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اور شیخوپورہ میں زرعی اراضی بھی نکلی۔ نیب نے تمام معلومات احتساب عدالت کے روبرو پیش کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں