گوجرانوالہ: چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل خالد عزیز لون کا سول ہسپتال کا دورہ، نئے آپریشن تھیٹر نے کام شروع کردیا، مزید تین کی تعمیر جاری

چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر ڈاکٹرز خصوصی میٹنگ کی اور ہسپتال کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا

اس موقع پر ان کا کہنا اپنی مدد آپ کے تحت چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے سول ہسپتال میں چار آپریشن تھیٹر بنوائے ہیں۔ جن میں سے ایک آپریشن تھیٹر نے آج باقاعدہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سے عوام کیلئے مزید سہولت ممکن ہو گی۔ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل عوامی سہولیات کیلئے مزید کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں