چئیر مین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے دو ہزار پانچ میں ہونے والے زلزلے کو 15 سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جس جذبے کے ساتھ اس قدرتی آفت میں متاثرین کی مدد کی تھی وہ اپنی مثال آپ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم نے کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں نے نہ صرف حکومت کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل کیا بلکہ اپنے اردگرد مستحق افراد کا بھی خصوصی خیال رکھا۔ حکومت اور عوام کی ان کوششوں کا اعتراف عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔
اب کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر ہم کو اسی بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے کو بروئے کار لانا ہو گا۔ ایک دوسرے کو آگاہی دے کر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ آپس میں مناسب فاصلہ رکھ کر ہم کورونا کی وبا پر قابو پا سکتے ہیں ۔ پیشگی آگاہی اور بر وقت اقدامات سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنا ممکن ہے جس کے لئے پنجاب کے متعلقہ اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے
Load/Hide Comments