پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا گیا

سٹرابری سپورٹس نے پاکستان کی پہلی ریسلنگ لیگ کا اعلان کر دیا۔ یہ لیگ بھی سٹرابری سپورٹس کی ملکیت ہے جنہوں نے اس سے پہلے سپر کبڈی لیگ متعارف کروائی تھی۔

ریسلنگ دنیا کے قدیم ترین سپورٹس میں شامل ہیں۔ عوام میں مقبول یہ کھیل 1896ء سے اولمپکس کا حصہ بنا اور پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کر گیا۔ گو کہ اس سرزمین سے اس تعلق کئی سو سال پرانا ہے۔

لیگ کا پہلا سیزن اگلے برس کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے منعقد کیا جائے گا۔ لیگ مختلف شہروں کی ٹیم پر مشتمل ہو گی۔

سٹرابری سپورٹس کے بانی حیدر علی داؤد نے اس موقع پر کہا کہ یہ پاکستان میں کھیلوں کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔ ہم ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ایک بہت ہی قدیم کھیل ایک بار پھر پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کا پاکستان کی تہذیب سے بہت گہری تعلق ہے۔ لیگ میں اعلیٰ کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس کھیل کو نمایاں کیا جائے گا۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اس لیگ کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ریسلنگ کے کھیل کو مقبولیت حاصل ہوگی اور ساتھ ہی اسے کمرشل سپورٹ بھی ملے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ سٹرابری سپورٹس کے ساتھ مل کر ہم ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں