کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گوجرانوالہ ڈویژن میں 33 سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر آٹا‘ چینی‘ دالیں اور دیگر اشیایے خورونو ش حکومت کے مقررہ نرخوں پر جبکہ سبزیاں اور پھل تھوک کے نرخوں دستیاب ہوں گے – انہو ں نے کہاکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ اسسٹنٹ کمشنرز‘ مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بازاروں میں مقررہ نرخوں پر معیاری اور تازہ اشیائے خورو نو ش کی وافر دستیابی کے لئے تمام ممکنہ وسائل اور اقداما ت کو ہرصورت یقینی بنائے-
کمشنر گوجرنوالہ نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی اور ذخیرہ اندوز‘ منافع خور مافیاکے گٹھ جوڑ کو ختم کرنا حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام ممکنہ انتظامی اقدامات کے ذریعے مہنگائی کے تمام عوامل کاٹھوس
سد باب کیا جا رہاہے-
کمشنر نے ان خیالات کااظہار شاہین آباد‘ اور پیپلز کالونی کے سہولت بازاروں کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا- ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف اوردیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے-
کمشنر نے کہاکہ آنے والے دنوں میں گوجرانوالہ ڈویژن میں سہولت بازاروں کی تعداد بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ ہول سیل نرخوں پر تازہ پھلوں اورسبزیوں کی دستیابی کیلئے ایگریکچر مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹیوں کے ذریعے 44 خصوصی سٹال لگائے جائیں گے- انہوں نے بتایاکہ گوجرانوالہ شہر میں بھی سہولت بازاروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا تاکہ عوام کی بڑی تعداد اپنے گھروں کے قریب قائم ان بازاروں سے روز مرہ اشیائے خورونوش کی خریداری کرسکے اور انہیں منافع خور مہنگائی مافیا سے بچایا جا سکے-
کمشنر نے دونوں بازاروں میں دستیاب اشیائے خورونوش بالخصوص آٹا‘ چینی‘ دالوں ‘ سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان بازاروں میں بنیادی اشیائے خورو نوش کی وافر دستیابی کیلئے تمام اقدامات کو ہرصورت یقینی بنا جائے – انہوں نے واضح کیاکہ ان بازاروں میں غیر معیاری اور زائد نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت کی شکایات کو ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا – انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بازاروں میں خصوصی شکایات کاؤنٹر ز قائم کئے جائیں تاکہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی جائز شکایات کاموقع پر ہی ازالہ کیا جا سکے-
ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نے کمشنر کو ضلع میں لگائے جانے والے بازارں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے تحت ضلع کے تمام اہم مقامات پر 15 سہولت بازار قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر تمام اشیائے ضروریہ جبکہ آٹا چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گی
Load/Hide Comments