منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

نیوز الرٹ
بریکنگ :- منی لانڈرنگ ریفرنس ،نصرت شہبازکی حاضری معافی کی درخواست مستردبریکنگ :- عدالت کانصرت شہبازکواشتہاری قراردینےکی کارروائی کا حکمبریکنگ :- احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست مسترد کیبریکنگ :- لاہور: احتساب عدالت نےمحفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا
Coronavirus Updates
تازہ ترین
آج کا اخبار

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
Published On 02 November,2020 10:53 am
پاکستان
لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر و دیگرملزمان پر فرد جرم کے لیے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس سے قبل لیگی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا حکومت جو معیار سیٹ کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا، اگلا سال الیکشن کا ہے، گلگت بلتستان الیکشن مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں