پٹرول پمپ بناکر عیاشیاں، غلام دستگیر خان کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ: شیرانوالہ باغ کے قریب جی ٹی روڈ سے ملحقہ اراضی پر سالہاسال غیر قانونی قبضہ کرکے پٹرول پمپ بنانے کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایم این اے خرم دستگیر خان کے والد سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما غلام دستگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، اس مقدمہ میں ایس ڈی او محکمہ ہائی ویز اور تین ریکارڈ کیپرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی کے مطابق ملزمان نے سرکاری زمین پرقبضہ کرکے سالہا سال پٹرول پمپ چلایا اور ملی بھگت کرکے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے تقریباً دوسال قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران یہ پٹرول پمپ گرا دیا تھا اور اس کی جگہ باغ فرحت کے نام ایک خوبصورت پارک بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں