کشمور واقعہ: وزیراعظم کا پولیس اہلکار کو ٹیلیفون، بہادری اور جرات کی تعریف

وزیراعظم نے کشمور واقعہ میں بہادری دکھانے والے پولیس اہلکار کو ٹیلیفون کر کے پولیس افسر محمد بخش کی بہادری اور جرات کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اے ایس آئی محمد بخش نے پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا، قوم کو ایسے افسران پر فخر ہے، آئندہ ہفتے انسداد عصمت دری آرڈیننس لا رہے ہیں، آرڈیننس سے خامیاں دور ہوں گی۔

دوسری جانب کشمور میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس چھاپے میں نشاندہی کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق گرفتار ملزم رفیق ملک کو نشاندہی کیلئے بخشاپور لے جایا گیا جہاں اس کے ساتھی خیر اللہ بگٹی نے فائرنگ کر دی، ملزم رفیق فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر مارا گیا، ملزم خیر اللہ بگٹی کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں