بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد دہشتگرد حملے کا ڈرامہ، بھارت کی نام نہاد ناگر وٹا واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش، بھارتی وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفرا کو جعلی دہشتگرد کارروائی پر بریفنگ دی۔
دفتر خارجہ نے بھارتی جعلسازی اور زمینی حقائق کے منافی طرز عمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارتی تردید اور الزامات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، نام نہاد سرحد پار دہشتگردی کے الزامات، بھارتی بیانیے کو تقویت نہیں دیتے، پاکستان کو جعلی آپریشن یا حملے میں ملوث کرنے کی کوئی حیثیت نہیں، بھارتی وزارت خارجہ کی بریفنگ پاکستان پر الزامات تھونپنے کی کوشش ہے، بھارتی بے بنیاد الزامات بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، بھارتی بیانیہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارتی الزامات کا مقصد پاکستان مخالف ریاستی دہشتگردی کو چھپانا ہے، بھارت کے کشمیر، داخلی سطح پر فالس فلیگ آپریشنزسب کومعلوم ہیں، پاکستان نے مسلسل عالمی برادری کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا ڈوزیئر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کرچکے، بھارت نے ڈوزیئر آنے کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اضافہ کر دیا، ڈوزیئر نے بھارتی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو بے نقاب کیا۔
دفتر خارجہ نے کہا ڈوزیئر نے بھارت کے دہشتگردوں سے رابطوں کی قلعی کھول کر رکھ دی، پاکستان بھارتی عزائم بے نقاب کرتا رہے گا، دنیا بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہ ہو۔