‘بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پتہ چلنے پر پیرول پر رہائی کا فیصلہ ہو گا’

Coronavirus Updates
تازہ ترین
آج کا اخبار

‘بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان آنے کی تاریخ پتہ چلنے پر پیرول پر رہائی کا فیصلہ ہو گا’
Published On 24 November,2020 01:13 pm
پاکستان
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف برادران کی والدہ کی میت پاکستان آنے کی تاریخ معلوم ہونے پر حکومت پیرول پر رہائی کا فیصلہ کرے گی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو بارہ دن کے لیے پیرول پر رہائی ملی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صرف بارہ گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کرسکتا ہے، بارہ گھنٹے سے زائد رہائی کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مکمل طورپر سہولت فراہم کرے گی کہ وہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں مکمل طورپر شریک ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں