امریکی ریاست مینیسوٹا میں پائلٹ نے چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اور اُسے مصروف شاہراہ پر اتار دیا۔
امریکی ریاست مینیسوٹا کے علاقے منیاپولس کے ہائی وے پر پائلٹ نے چھوٹا طیارہ اتارا ، خوش قسمتی سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پائلٹ ارڈن ہلز کے قریب جہاز اڑا رہا تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوئی تو اُس نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا،پائلٹ نے جہاز اتارنے کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا اور کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو اتارنے میں کامیاب رہا۔
تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی رفتار کے ساتھ چل رہی تھی تو سیکنڈز کے فرق سے وہاں سے جہاز گزرا۔
Load/Hide Comments