لاہور: حکومت نے سمبڑیال کے مقام پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کی منظوری دے دی۔
حکومت کی جانب سے 15 سال بعد سمبڑیال کے مقام پر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ میں ائیر سیال کا افتتاح کرنے کے بعد یونیورسٹی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سویڈن کے تعاون سے بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کیا تھا اور اس مقصد کے لیے 2007 میں 500 ایکڑ قیمتی زمین بھی ایکوائر کر لی گئی تھی لیکن سابق حکومت کے دوران یہ منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا تھا۔