پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کیلئے خود کرایا، ارناب گوسوامی کی لیکڈ گفتگو نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بےنقاب کر دیا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کاجنگی جنون پوری دنیا میں امن کیلئےخطرہ ہے، اقوام متحدہ کو پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئیں، پاکستان امن اور بھارت دہشتگردی کےساتھ ہے، بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مودی سرکار کے قریبی صحافی کو پلوامہ حملے اور بالاکوٹ در اندازی کا پہلے سے علم تھا، بالاکوٹ دراندازی سے تین روز قبل بھارتی صحافی نے حملے کے بارے میں بتایا تھا، بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی ٹی وی ریٹنگ ایجنسی کے سی ای او کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی تھیں۔ بھارتی پروفیسراشوک سوائن پہلےہی پلوامہ کوڈرامہ قراردے چکےہیں۔ اشوک کےمطابق مودی نے پلوامہ میں وہی کیا جو 2002میں گجرات میں کیاتھا اشوک سوائن کےمطابق مودی نےووٹ بٹورنےکیلئےپلوامہ ڈرامہ ہونےدیا۔