آج کل ہر کوئی سلم، اسمارٹ اور خوبصورت دکھنا چاہتا ہتے ۔ پہناوا آپ پر خوب جچے اس کے لئے خواتین کے ساتھ ساتھ مر د حضرات بھی بڑھا ہوا پیٹ اور جسم کی ایکسٹرا چربی کم کرنے کے لئے ورزش ، جم اور ڈائٹ کا خوب استعمال کر رہے ہیں ۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان تما م کے ساتھ ساتھ آپ چائے کے استعما ل سے بھی اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں ۔
کیسے ؟ تو پریشان نہ ہوں یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔
محققین کے مطابق چائے میں ایسے مرکبات دریافت کیے گئے ہیں، جوکیلوریز کے اخراج کے عمل کو تیز کرتے ہوئے جسم میں فیٹس کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
چائے کے پودے کا سائنسی نام كکیمیلیا سائنیسس(Camellia Sinensis) ہے، یہ ایک منفرد جڑی بوٹی ہے جس کے ذریعے پانچ اقسام کی چائے بنائی جاتی ہے۔ ان میں سفید، اوولونگ (Oolong)، زرد، سبز،پو -ارہ (Pu-erh) اور کالی چائے شامل ہیں۔ اگر آپ بطور ڈائٹنگ چائے کا استعمال چاہتے ہیں تو چائے کی مختلف اقسام میں سے کسی ایک کو اپنے روزمرہ معمولات کا حصہ بنائیں اور اپناو وزن گھٹائیں ۔
سبز چائے
چائے میں سبز چائے کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ وزن میں کمی کے لیے اسے مؤ ثر مشروب قرار دیا جاتا ہے۔2008ء میں وزن میں کمی سے متعلق گرین ٹی کے لیے 60افراد کو مطالعہ میں شامل کیا گیا اور انھیں باقاعدگی کے ساتھ روزانہ سبز چائے پلائی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک کپ سبز چائے انسانی جسم کوتمام اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے کا عمل تیز کرتی ہے۔
پو-ارہ چائے
چائے میں پو-ارہ چائے دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس چائے کو چائنیز قہوہ کی ایک قسم بھی کہا جاتا ہے۔ اس چائے سے عام طور پر کھانے کے بعد لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔
جانوروں پر کی گئی تحقیق کے مطابق پو-ارہ ٹی بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مطالعوں سے یہ بھی ثابت ہے کہ چائے کی یہ قسم وزن کم کرنےمیں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ۔ یہ سبز رنگ کی ہوتی ہے اور چین میں زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
کالی چائے
وزن میں کمی یا پیٹ کی چربی گھلانے کے لیے بلیک ٹی کا استعمال کافی فائدہ مند ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بلیک ٹی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پی جانے والی چائے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع شدہ تحقیقی نتائج کے مطابق بلیک ٹی جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی فوائد کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس چائے کا استعمال انسان کے وزن میں کمی اور اچھی صحت میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
سفید چائے
روایتی چائے کی بہ نسبت سفید چائے کیمیلیا سائنیسس نامی جڑی بوٹی کی نرم کلیوں سے بنائی جاتی ہےان پتیوں کو اس وقت تک سورج کی روشنی میں خشک کیا جاتا ہے، جب تک یہ پتیاں سنہری مائل رنگت کی نہیں ہو جاتیں۔
ماہرین کے مطابق سفید چائے اور سبز چائے دونوں میں موجود اجزا ایک ہی طرح سے انسانی وزن میں کمی لانے کا باعث بنتے ہیں ۔
اوولونگ چائے
چائے کی ایک اور اہم قسم اوولونگ ہے ،ماہرین کے مطابق اگر دن بھر میں دو کپ پی لیے جائیں تو مٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ اوولونگ چائے میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ رات کو سوتے وقت جسم کی اضافی چربی اور کیلوریز کو ختم کرتی ہے جبکہ رات کے وقت میں آپ کے میٹا بلوزم کو بھی بڑھاتی ہے۔
زرد چائے
سائنسی مطالعات کے مطابق پیلے رنگ کی چائے وزن کم کرنے کے لئے ایک مؤثر ذریعہ ہے. زرد چائے کے پینے سے بھوک میں کمی اور کھانے کے بعد پینے سے نطام ہاضمہ بہترین ہوتا ہے . زرد چائے پینے سے خون میں شکر کی سطح کم ہوجاتی ہے، اور آنتوں کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تو جناب ان میں سے کسی بھی ایک قسم کی چائے کو اپنا روز کا معمول بنائیں اور بڑھتے وزن کو کہیں بائے بائے ۔۔!
_____________________________________________
کراچی سے تعلق رکھنے والی رومیصہ ملک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں۔ بطور لکھاری ان کے فیچرز اور کالم نامور اخبارات اور میگزین کی زینت بنتے رہتے ہیں۔