ہندوستان میں عنقریب ایک نیا پاکستان بنے گا، انتہاپسندریاست بھارت کابٹوارہ اٹل ہے
اپواءکی چیف آرگنائزراورسیاسی وسماجی شخصیت ثناءآغاخان نے کہا ہے کہ برطانیہ کے پارلیمنٹرینز نے بھارت کوبے نقاب کردیا۔ برطانوی قیادت کابھارت کیخلاف احتجاج خوش آئند ہے ۔ ہندوستان میں عنقریب ایک نیا پاکستان بنے گا، انتہاپسندریاست بھارت کابٹوارہ اٹل ہے۔ اسلام اورپاکستان سے نفرت کی بنیادپربھارت میں مقیم کروڑوں مسلمانوں کودیوار سے لگایااورزندہ درگورکیاجارہا ہے ، نریندرمودی کی قیادت میںانتہاپسند ہندوﺅ ں نے اپنے جارحانہ رویوںسے دوقومی نظریے پرمہر تصدیق ثبت کردی، قائداعظم ؒ کی قیادت میںقیام پاکستان کااقدام سوفیصددرست تھا۔دوقومی نظریہ آج بھی ایک زندہ حقیقت ہے، جومسلمان قیام پاکستان کے باوجود دانستہ ہندوستان میں رہ گئے تھے انہیں بھی آزادی کی اہمیت سمجھ آگئی ہوگی ۔قیام پاکستان کے سات دہائیوں بعد بھی بھارت کے محکوم مسلمانوں کی وفاداریاں ہندوﺅں کیلئے مشکوک ہیں ۔انتہاپسندہندوﺅں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کے باوجود عالمی ضمیر بیدارہونے کیلئے تیار نہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثناءآغاخان نے مزید کہا کہ نہتے کشمیریوں کے خون سے بھارت کے چہرے کامیک اپ اترگیا۔ مودی سرکارکی چھتری تلے انتہاپسندہندﺅوں کے تشدد سے بھارتی مسلمانوں میں بے چینی اوراضطراب پیداہونافطری امر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت کیخلاف عالمی سطح پر مزاحمت کی ضرورت ہے ۔بھارت میں حد سے زیادہ انتہاپسندی اس کااپناشیرزاہ بکھیردے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہندوﺅں نے 1947ءمیں بھارت کے بٹوارے سے کچھ نہیں سیکھا۔بھارت میں مسلمانوں سمیت دوسری اقلیت کے لوگ بھی گھٹ گھٹ کرجی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین، بھارت ،برما ،شام،عراق ،پاکستان اورافغانستان میں مسلسل بیگناہ مسلمانوں کوموت کے گھاٹ اتاراجارہا ہے جبکہ عہدحاضر کے ابوجہل الٹا اسلام کو انتہاپسندی سے جوڑتے ہیں۔ اسرائیل فوری طورپرمسجد اقصیٰ میں مداخلت جبکہ مودی سرکار جموں وکشمیر میں کرفیو ختم کرے ۔