پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو پاکستانی اثاثے گروی رکھ کر قرضے لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صاف شفاف اور مداخلت سے پاک فوری انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہیں پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات کی حکومتی خواہش ناکام ہوگی مسلم لیگ ن سینٹ اور ضمنی انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لے رہی ہے مسلم لیگ ن کو پارلیمانی اور ملکی سیاست سے ختم کرنیکی باتیں کرنیوالے خود ناکام ہورہے ہیں پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر مہنگائی و بیروزگاری کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں ڈسکہ اور وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن واضح کامیابی حاصل کریگی حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ عوام تحریک انصاف کے جھانسے میں نہیں آئیں گے عمران خان کا احتساب اور کرپشن کا جھوٹا چورن ختم ہوگیا ہے پاکستانی عوام عمرانی حکومت کی اصلیت جان چکے ہیں اور ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ، حافظ کاشف جاوید سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگی کارکن میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں اور وزیر آباد ضمنی الیکشن میں پارٹی کا پرچم تھامے بھرپور مہم چلارہے ہیں مسلم لیگ ن ڈسکہ اور وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ہمیشہ کی طرح شاندار کامیابی حاصل کریگی اور حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں اور دھاندلی کا بھرپور مقابلہ کریگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments