شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبر

شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبر

لندن کی عدالت میں آج کی سماعت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے خلاف اپنا کیس جیت گئے ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب کا مسلم لیگ ن کو جواب

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کیس سے متعلق عدالتی فیصلے مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے ردعمل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت میں آج کی سماعت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے خلاف اپنا کیس جیت گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آج کی سماعت کس چیز کے بارے میں تھی۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہباز شریف کی بےگناہی کی شہادت ہے، جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے، عمران خان کے ہر جھوٹ کا انجام انشاء اللہ ایسا ہی نکلے گا۔
انہوں نے اپنے برطانوی عدالت کے فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ عدل اور انصاف جب بھی ہوا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوئی، انہیں جیل بھجوانے والے خود جیل گئے۔ انشاءاللہ جب بھی عدل اور انصاف ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پھر سرخرو اور ان پر جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے۔ ترجمان ن لیگ نے

شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبر
شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبر

شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبرکہا کہ برطانوی عدالت کے فیصلے سے براڈ شیٹ کے کمشن خور شہزاد اکبر کے چہرے پر جھوٹ کی سیاہی میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے ، عمران صاحب نے یہ جھوٹا انٹرویو خود کرایا تھا، عمران صاحب آپ کے ہر جھوٹ کا انجام انشاء اللہ ایسا ہی نکلے گا ، ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہبازشریف کو رہا کیا جائے ، لندن کی عدالت کا فیصلہ شہبازشریف کی بے گناہی اور عمران صاحب کے مصدقہ جھوٹے ہونے کی بھی گواہی ہے ، شہبازشریف کے دس ارب کے ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ سال سے عمران صاحب مفرور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں