مریم نواز 15 فروری کو وزیر آباد آئیں گی، انتظامیہ سن لے، اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو حالات کے ذمے دار وہ خود ہوگی، لیگی رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،مریم نواز 15 فروری کو وزیر آباد آئیں گی، انتظامیہ سن لے، اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو حالات کے ذمے دار وہ خود ہوگی۔گوجرانوالہ میں ن لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ 19 فروری کو ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمارے بندے موجود ہوں گے، ہم ان کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز 15 فروری کو وزیر آباد آئیں گی، انتظامیہ سن لے، اگر کسی کو گرفتار کیا گیا تو حالات کے ذمے دار وہ خود ہوگی۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی شرح صفر سے بھی نیچے چلی گئی ہے، پی ٹی آئی حکومت بتائے ڈھائی سال میں کس منصوبے کی بنیاد رکھی اٴْن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو حکومت ملی تو دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل تھے، زرعی ملک میں اب گندم امپورٹ کی جارہی ہے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہاکہ عمران خان نے مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، مجھے جعلی کیس بناکر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شیخ رشید کو صرف اپوزیشن جماعتوں کو گالیاں دینے کیلئے رکھ رکھا ہے، ڈھائی سال سے کرپشن کا ڈارمہ رچایا جارہا ہے، ہم حقیقی جمہوریت لائیں گے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان ایک ہی بات کرتے ہیں، نہیں چھوڑوں گا مگر اب عمران خان کی باری ہے، پوچھتے ہیں 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں کہاں گئیں انہوںنے کہاکہ جن کا چینی کا کاروبار تھا ان کے دورمیں قیمت 58 روپے اورآپ کے دور میں 115 روپے فی کلو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں