صاحب جی یہ دیکھیں یہ ایکسپورٹ کوالٹی مال ہے اس کے اوپر اسٹیکر بھی لگا ہوا ہے، پھل خریدنے جائیں تو یہ جملہ اکثر ہماری سماعتوں کا حصہ بنتا ہے لیکن ہم میں سے زيادہ تر افراد اس بات کو دیوانے کی بڑ سے زیادہ اہمیت دینے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔ بلکہ پھل والے سے یہ کہہ بھی دیتے ہیں کہ بھائی یہ اسٹیکر تو تم نے خود ہی چپکائے ہوں گے۔ اسٹیکر دکھا کر مال کی قیمت نہ بڑھاؤ۔ لیکن آج ہم آپ کو اصل اور نقل اسٹیکر کے بارے میں بتائيں گے تاکہ آپ بھی اصل اور نقل ایکسپورٹ کوالٹی پھل میں فرق کر سکیں-
1: اسٹیکر کے اوپر چار ہندسوں کا کوڈ
اگر اس پھل کے اوپر اسٹیکر پر چار ہندسوں کا کوڈ درج ہو جو کہ 3 یا 4 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے یہ پھل یا سبزی زراعت کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی گئی ہے اور اس میں فرٹیلائزر کا بڑی مقدار میں استعمال کیا گیا ہے-
2: اسٹیکر پر پانچ ہندسوں کا کوڈ
اگر اس اسٹیکر پر پانچ ہندسوں کا کوڈ موجود ہو جو کہ 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس پھل کی تیاری کے دوران جینیٹک ٹیکنیک کا استعمال کیا گیا ہے- عام طور پر خربوزے ، کیلے اور پپیتے اس ٹیکنیک سے تیار کیے جاتے ہیں۔
3: 9 سے شروع ہونے والا پانچ ہندسی کوڈ
اگر کسی پھل کے اوپر ایسا اسٹیکر لگا ہو جس کے اوپر پانچ ہندسی کوڈ 9 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل آرگینک فوڈ ہے اور اس کی تیاری میں زراعت کے قدیم طریقے کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کی کیمیائی کھاد استعمال نہیں کی گئی ہے-
4: اگر اسٹیکر پر کوئی کوڈ نہ ہو تو
اگر کسی پھل کے اوپر موجود اسٹیکر پر کسی قسم کا نام درج نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایکسپورٹ کوالٹی نہیں ہے اور اس کے اوپر موجود اسٹیکر پھل والے سے گھر سے چھپوا کر لگایا ہے اور اس پھل کا ایکسپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے-