فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق ترمیم پر بحث بہت عرصے سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کہتی ہے تو ہم چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی اوپن بیلٹ سے کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخاب کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے اور سپریم کورٹ میں ایک ریفرنس بھی دائر کررکھا ہے جب کہ آرڈیننس کو اپوزیشن جماعتوں سمیت پاکستان بار کونسل نےبھی بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔