پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) آج حیدرآباد میں جلسہ کرکے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
حیدرآباد میں پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
حیدر آباد کے ہٹڑی بائی پاس گراونڈ میں بنی جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان جلسے میں شرکت کےلیے قافلےکے ہمراہ سجاول سے روانہ ہوگئے ہیں جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماجام خان شوروکی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم رہنماؤں کےلیے ظہرانےکا اہتمام کیا گیا ہے۔
حیدرآباد میں پی ڈی آیم کے جلسے میں کارکنان پہنچ رہے ہیں اور جلسہ گاہ میں مرد و خواتین کارکنان بہت پرجوش ہیں جو پارٹی ترانوں پر کارکنان رقص بھی کر رہے ہیں۔