پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہا ہے کہ وزیر آباد ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہوچکی ہے ضمنی الیکشن میں اوچھے ہتھکنڈوں سے لیگی کارکنان کو راہ راست سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ 19فروری کو حلقہ سے شیر کے نشان کی جیت ہوگی اور بیگم طلعت شوکت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔عوام چینی ،آٹا اور ووٹ چور حکومت کے خلاف ریفرنڈم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر آباد ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سابق میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کے ہمراہ وزیر آباد کے تاجروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما سردار خالد ملک، حافظ کاشف جاوید تمیمی ودیگر بھی موجود تھے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے مزید کہا کہ نااہل و نالائق حکمرانوںنے ملکی معیشت سمیت تمام شعبوں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں وزیر آباد کے عوام19فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگاکر میاں برادران کو سرخرو کرینگے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments