پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے سماجی و فلاحی تنظیمیں عالمی تنظیموں کی معاونت سے جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے مہم چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں ’جہیز‘ دینے اور لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں عام طور پر دلہن والوں کو بیٹی سمیت ڈھیر سارا ’جہیز‘ بھی دولہا والوں کو دینا پڑتا ہے اور اسی عمل کی حوصلہ شکنی بھی کی جا رہی ہے۔
جہیز خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے حال ہی میں فیشن ہاؤس علی ذیشان نے اپنا نیا ( bridal couture) برائیڈل کوچیور (عروسی لباس) متعارف کراتے ہوئے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے منفرد مہم بھی چلائی۔
علی ذیشان نے 2021 کا برائیڈل کوچیور متعارف کراتے ہوئے علی ذیشان تھیٹر کے بینر تلے ’جہیز خوری‘ کی حوصلہ شکنی کے لیے مختصر ویڈیو بھی جاری کی، جسے کافی سراہا جا رہا ہے۔