گوجرانوالہ :سونے کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول

کراچی کے بعد پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سونے کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس پر تاجر نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی، ایف آئی آر کے متن میں کہاگیاہے کہ تاجر عماداحمد کے گھر دو لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھیجی گئی ،پولیس کاکہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں