گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، خاتون کس کام کیلئے گئی تھی ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں