گوجرانوالہ:جی ٹی روڈ پر لگے کچرے کے بڑے بڑے پہاڑ شہریوں کے لیے خطرہ بننے لگے!

لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ آتے وقت کامونکی ٹول پلازہ کراس کرتے ہی بڑے بڑے پہاڑ دیکھائی دینے لگتے ہیں،یہ پہاڑ کسی شمالی علاقے کے نہیں بلکہ یہ ہیں اس تعفن زدہ کوڑے کے جس کی وجہ سے ہر روز گوجرانولہ کے شہری کسی نئی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں،اس کے اطراف میں رہائش پذیر بیشتر لوگ نکل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،اس کوڑے کی بدبو اس قدر ہے کہ اگر آپ اپنی گاڑی کے شیشے بند بھی رکھیں پھر بھی اس کا تعفن ایک کلومیٹر تک آپ کا ساتھ نہیں چھوڑے گا ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈمپنگ پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ کہ وہ مزید کسی خطرناک بیماری سے بچ سکیں اور سکھ کا سانس لے سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں