دونوں ٹیموں کےمابین تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی
تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی مقابلے میں 2 سال 5 دن کے بعد مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیاں آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 فروری 2019ء کو سنچورین میں کھیلا گیا جو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 27 رنزسے جیتا تھا۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری تین ٹی ٹونٹی میچوں میں سے ایک میچ پاکستان نے اور دومیچ جنوبی افریقہ نے جیتے تھے ۔
دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر2007ء سے 6 فروری 2019ء تک 14 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے 6 میں گرین شرٹس اور8 میں پروٹیز نے کامیابی سمیٹی ۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب 42.85 فیصد اور جنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 58.33 فیصد ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم کو گزشتہ رات ہی سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے سٹیڈیم کے اطراف میں واقعہ ریسٹورنٹس، ہوٹل اور دکانیں بند ہیں ۔