.سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے میں اپوزیشن کے لانگ مارچ اور سینیٹ انتخاب میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی بھرپور کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔
قبل ازیں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن سے جڑے ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہوگئی ہے، ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کےاپنےممبران کرپٹ نکلے۔
نواز شریف نے بھی لانگ مارچ کامیاب بنانے کیلئے ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔